نئی دہلی،28اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روزجن دھن کے تین سال تک مکمل ہونے پراس سے فائدہ اٹھانے والوں کو مبارکباد دی۔مودی نے اس منصوبے کو غریبوں کے لئے ایک تاریخی پہل بتایا۔انہوں نے کہا کہ آج جن دھن یوجناکو تین سال مکمل ہو چکا ہے،میں لاکھوں لوگوں کو خاص طور پر غریبوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس پہل سے فائدہ اٹھایا۔ان کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں، مودی نے کہا کہ یہ غریب، دلت اور محروم لوگوں کو مالیاتی مرکزی دھارے میں لانے کے لئے ایک تاریخی تحریک ہے۔مودی نے کہاکہ جن دھن یوجنا سوشل سیکورٹی اسکیم، مدرا اور اسٹینڈاپ انڈیاکے ذریعہ ہم نے لاکھوں توقعات کو پنکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ غریب اور حاشیہ پرگئے افراد کی زندگیوں میں قابلیت اور تبدیلیوں کے بارے میں تبدیلی لائے۔